ملک کے دیگر شہروں کی طرح اٹک میں بھی مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا

اتوار 1 مئی 2016 15:49

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح اٹک میں بھی مزدوروں کا عالمی دن شکاگو کے مزدوروں کے ساتھ تجدید عہد کے طور پر منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں آل پا کستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی چیئرمین رانا فیصل نے کی جبکہ دیگر یونین عہدیدراران ریاض بھٹی ،محمد ظریف،محمد پرویز،محمد مسعود،نجیب اقبال ،رانا محمد اکرم،منظور الہی ،محمد زاہد،محمد اکرم بھولا،اول خان،نور محمد اعوان اور مزدور وکرزنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ریلی ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے شروع ہو کر چوک فوارہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر رانا فیصل ،رانا محمد اکرم ،ملک محمد پرویز اور مہمان خصوصی ریاض احمد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آنے والے بجٹ میں مزدوروں کی اجرت بڑھانے کے لئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی اولادوں کو اچھی تعلیم دلوانے اور میعاری زندگی بسر کرنے کا حق ہے اس سلسلہ میں ہماری تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔