پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے چھاپے،21افراد گرفتار

اتوار 1 مئی 2016 15:44

ملتان۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر21افراد کوگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق نیوملتان پولیس نے ملزم فیاض،کپ پولیس نے ملزم جاوید،بابر اور عابد جبکہ لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم عامر علی،مہر علی اور ندیم ممتاز کو قابو کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آ تش بازی کاسامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

سول ڈیفنس حکام نے صدر اور شاہ رکن عالم کے علاقے میں چھاپے مارے اور ملزمان نذر محمد ،عبدالحمید اور اشفاق کی جانب سے گیس کی غیرقانونی ریفلنگ ہوتے ہوئے پکڑ لی۔دریں اثناء پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم عبدالمجید کو اشتہاری ملزم عبدالرشید ،پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم بشیر احمد کو اشتہاری مجرم محمد اعظم کو فرار کروانے کے جرم میں کاروائی کرتے ہوئے قابو کر لیا، جبکہ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے اشتہاری مجرم امجد عباس کو پکڑنے کے لئے گیسٹ ہاوس پر ریڈ کیا تو ملزمان محمد شفیق مالک گیسٹ ہاوس ، محمد مکی ، حسن اعجاز، حسین اعجاز، ملزمہ سمیرا ، مسکان ، زویہ ، رخسار اور شازیہ نے اشتہاری ملزم کو بھگا دیا ۔متعلقہ پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمات کااندراج کرلیا

متعلقہ عنوان :