مسیحی تعلیمی ادارے نے فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا

اتوار 1 مئی 2016 15:42

راولپنڈی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) مسیحی تعلیمی ادارے ”سینٹ میریز اکیڈیمی فار گرلز “لالہ زار نے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (PEIRA)کے احکامات کی روشنی میں ماہانہ فیس میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ”سینٹ میریز اکیڈیمی فار گرلز “لالہ زار نے نئی کلاسز کے آغاز پر پہلی کلا س سے دوئم میں جانے والی طالبات کی ٹیوشن فیس 3800روپے سے بڑھا کر 700روپے اضافے کے ساتھ 4500روپے کر دی تھی جس پر سکول میں زیر تعلیم طالبات کے والدین نے احتجاج کیاتھا اور وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر راولپنڈی سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

والدین کی جانب سے نوٹس لینے کے مطالبہ پر سکول انتظامیہ نے ماہانہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا اور مئی کی ماہانہ فیس پرانی سطح سے ایک سو روپے اضافے کے ساتھ 4500کر دی اور فیس میں شامل تمام اضافی اخراجات بشمول سیکورٹی چارجز ،ہیلتھ چارجز ، جنریٹر چارجز و متفرق اخراجات سمیت تمام اخراجات کو نہ صرف منہا کر دیا بلکہ فیس سلپ سے یہ خانے بھی ختم کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :