راولپنڈی تا ناران بس سروس کا آغاز یکم جون سے ہو گا

اتوار 1 مئی 2016 15:39

راولپنڈی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام راولپنڈی سے ناران تک بس سروس کا آغاز یکم جون سے ہو گا ۔ سیاحتی بس سروس کے آغاز کا مقصد گرمائی سیزن میں جڑواں شہروں اور گرد ونواح سے ناران جانے والے سیاحوں کو مناسب سفری سہولیات کی فراہمی ہے ۔ یہ بس سروس اگست کے اواخرتک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی ٹی ڈی سی نے گرمائی سیزن میں سیاحوں کی سہولت کے لیے پاکستان بھر کے تمام سیاحتی مقامات کے موٹلز پہلے ہی آپریشنل کر دیئے ہیں جبکہ موٹلز کی اپ گریڈیشن کا کام بھی شروع کیا جا چکا ہے ۔پی ٹی ڈی سی کے جنرل مینجر موٹلز اینڈ ہاسپیٹیلیٹی چوہدری عزیز الدین طاہر نے بتایاکہ موسم گرما میں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملکی و غیر ملکی فیملی یا گروپ کی صورت میں سیاحتی مقام کی سیر کے خواہش مند افراد کو پی ٹی ڈی سی کے راولپنڈی میں صدردفتر سے ملک کے کسی بھی حصے میں واقع سیاحتی مقام کے لیے خصوصی سروس فراہم کی جائے گی۔