ٹھٹھ،پک اپ میں تصادم، دو افراد جاں بحق‘ تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی

اتوار 1 مئی 2016 15:24

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء ) ٹھٹھ میں کینجھر جھیل رو ڈ پر پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ٹھٹھہ کے قریب سندھ کی تاریخی کینجھر جھیل رو ڈ پر پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد قا سم شاہ اور عزیز مگسی جاں بحق ہوگئے ۔حا دثے میں تین خواتین رخسانہ تارو ، آسی تارو ، اعظیمہ سمیت ایوب مگسی،ایاز شاہ،امتیاز بروھی اوربابو تا رو شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :