جوہر ٹان میں پولٹری فارموں پر چھاپہ مارکر مردہ مرغیوں کا گوشت بڑی مقدار میں برآمدکر لیا

اتوار 1 مئی 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) لاہور کی شہری انتظامیہ نے شہر کے علاقے جوہر ٹان میں پولٹری فارموں پر چھاپہ مارکر مردہ مرغیوں کا گوشت بڑی مقدار میں برآمدکر لیا ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے چھاپے دو پولٹری فارمز پر مارے ہیں اس چھاپے میں تین سو کلومردہ مرغیوں کا گوشت برآمد ہوا ہے۔ انتظامہ نیان فارموں سے تین افراد کو گرفتار بھی کیا ہے اور یہ افراد ان فارموں کے ملازمین ہے ان افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ مردہ مرغیوں کا گوشت مبینہ طور پرہوٹلوں اور ریستورانوں کو فراہم کیا جاتا تھا۔