حکومت نے پانامہ لیکس کی شفا ف تحقیقات نہ کروائی تو ہم بھی میدان میں آئیں گے ‘ قمر الزمان کائرہ

کر پشن کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر کرپشن کیخلاف جنگ لڑ نا ہوگی ‘بلاول بھٹو پارٹی چےئر مین ہیں انکی باتیں پارٹی موقف ہی ہیں ‘ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس اور کرپشن کیخلاف بڑ اواضح موقف رکھتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کر پشن کا خاتمہ ملکی ترقی کیلئے بہت اہم ہے پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹر ی اطلاعات قمر الزمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 مئی 2016 15:22

حکومت نے پانامہ لیکس کی شفا ف تحقیقات نہ کروائی تو ہم بھی میدان میں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹر ی اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پانامہ لیکس کی شفا ف تحقیقات نہ کروائی تو ہم بھی میدان میں آئیں گے ‘کر پشن کیخلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر کرپشن کیخلاف جنگ لڑ نا ہوگی ‘بلاول بھٹو پارٹی چےئر مین ہیں انکی باتیں پارٹی موقف ہی ہیں ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹر ی اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس اور کرپشن کیخلاف بڑ اواضح موقف رکھتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کر پشن کا خاتمہ ملکی ترقی کیلئے بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن جماعتیں کر پشن کیخلاف کے متحد ہیں اور آج ضرورت بھی اس بات کی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر کر پشن کیخلاف جنگ لڑ نا ہوگی اور آج اپوزیشن جماعتوں کامشتر کہ اجلاس بھی اس حوالے سے بہت اہم ہے اورحکومت کو چاہیے پانامہ لیکس پرکمیشن کے ٹی او آرز اپنی مر ضی کے مطابق بنانے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں کی ڈیمانڈکے مطابق ہی بنائے ورنہ اس کمیشن کو کوئی قبول کر رہا ہے اور نہ ہی کر یگا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب چاہے سڑکوں اور میدان میں ا ٓسکتی ہے اور اگر حکومت نے پانامہ لیکس کے معاملے کی شفاف انکوائری نہ کروائی تو سڑکوں اور میدان میں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں مزید مضبوط اور فعال ہو رہی ہے ۔