Live Updates

عمران خان نے سیکورٹی خدشات کے باوجود بلٹ پروف روسٹرم انتظامیہ کو واپس کر دیا

اتوار 1 مئی 2016 15:22

عمران خان نے سیکورٹی خدشات کے باوجود بلٹ پروف روسٹرم انتظامیہ کو واپس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے سیکورٹی خدشات کے باوجود بلٹ پروف روسٹرم انتظامیہ کو واپس کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف نے سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کی تقریر کیلئے جلسہ گاہ بھیجا جانے ولابلٹ پروف روسٹرم انتظامیہ کو واپس کر دیا ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج کے جلسے کے دوران عمران خان کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف روسٹرم فراہم کیا گیا تھا جسے تحریک انصاف نے یہ کہہ کر واپس کر دیا ہے کہ عمران خان چھپ کر تقریر نہیں کرتے اس لئے انہیں بلٹ پروف روسٹرم کی ضرورت نہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :