Live Updates

تحریک انصاف کے مال روڈ جلسے کے دوران خواتین پولیس اہلکار اپنے شیر خواربچے بھی ڈیوٹی پر لے آئی

اتوار 1 مئی 2016 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے مال روڈ جلسے کے دوران خواتین پولیس اہلکار اپنے شیر خواربچے بھی ڈیوٹی پر لے آئی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونیوالے تحر یک انصاف کے جلسے کے دوران خواتین پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے جو اپنے بچوں کو بھی ڈیوٹی پر ساتھ لے آئی ہیں ۔خواتین پولیس اہلکار وں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پر پہنچ چکی ہے اور اپنے شیر خوار بچوں کا دودھ اور فیڈر بھی ساتھ اٹھا لائی ہیں’ شدید دھوپ میں خواتین اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دینے کی بجائے شیر خوار بچوں کو دھوپ سے بچاتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات