مال روڈ پر جلسے کے باعث چڑیا گھر بند ہونے کیخلاف تفر یحی کیلئے آنیوالوں کا احتجاج مظاہر ہ ‘تحر یک انصاف کیخلاف نعرے بازی

اتوار 1 مئی 2016 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے مال روڈ پر جلسے کے باعث چڑیا گھر بند ہونے کیخلاف تفر یحی کیلئے آنیوالوں کا احتجاج مظاہر ہ ‘تحر یک انصاف کیخلاف نعرے بازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز شیخوپورہ سے ایک پر ائیوٹ سکول کے طلباء چڑیا گھر کی سیر کیلئے آئے مگر تحریک انصاف کے مال روڈ پر جلسے کی وجہ سے چڑیا گھر بند ہونے پر طلباء کو مایوس واپس جانا پڑ اجسکی وجہ سے مذکورہ طلباء نے لارنس روڈ پر بورڈآفس چوک میں احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں طلباء انتہا ئی غصے میں نظر آئے اور اس موقعہ پر طلباء کی جانب تحر یک انصاف کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی جبکہ دوسری طر ف واضح رہے کہ اتوا ر چھٹی کا دن ہوتاہے اور اس موقع پر والدین اپنے بچوں کو تفریح کی غرض سے چڑیا گھر لے جاتے ہیں جہاں بچے طرح طرح کے جانوروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنی چھٹی کا دن تفریح میں گزارتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :