قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس (کل) پارلیمنٹ میں ہوگا

اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے ،نیب ترمیمی بل ، ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کر نے کے حوالے سے بل سمیت 7بلوں پر بحث ہو گی

اتوار 1 مئی 2016 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس (کل) پیر کو پارلیمنٹ میں ہوگا،کمیٹی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد ،نیب ترمیمی بل ، ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کر نے کے حوالے سے بل سمیت 7بلوں پر بحث ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤ س میں ہو گا،اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر کے ملازمت پیشہ خواتین کو ہراساں کر نے کے حوالے سے بل، آئینی ترمیمی بل 2014،صاحبزادہ طارق اللہ کا دیوابی مقدمات کے حوالے سے ترمیمی بل ،رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور کا سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد میں آضافے کے حوالے سے بل سمیت 7بلوں پر بحث کی جائے گی