نامہ لیکس پر پارلیمنٹ تحقیق نہیں کر سکتی تو پارلیمان کو تالا لگا دیں رحمن ملک
وزیر اعظم کے استعفے کے حوالے سے بلاول بھٹو کا بیان پارٹی پالیسی ہے پاناما سے کوئی تعلق ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا سابق وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 1 مئی 2016 15:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ نامہ لیکس پر پارلیمنٹ تحقیق نہیں کر سکتی تو پارلیمان کو تالا لگا دیں وزیر اعظم کے استعفے کے حوالے سے بلاول بھٹو کا بیان پارٹی پالیسی ہے پاناما سے کوئی تعلق ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔ پاکستان یوتھ ایسوسی ایشن کے ارکان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاناما لیکس پر قانون کے دائرے میں رہ کر تحقیقات کر لی جائیں تو معاملہ آگے نہیں جائیگا ۔
سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم کے استعفیٰ سے متعلق بلاول بھٹو کا بیان پارٹی پالیسی ہے وزیر اعظم کے استعفیٰ کے معاملے پر بلاول بھٹو کیساتھ ہیں ہمارا مقصد پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے ، فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اچھا ماحول قائم کیا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آصف زرداری بیمار ہیں اور صحت یاب ہو کر جلد ملک میں واپس آئیں گے ۔
رحمان ملک نے کہا کہ پانا ما لیکس معاملے کو سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں حل کیا جائے ، پیپلز پارٹی انتشار کی ساست کیخلاف ہے ۔سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہماری اپنی ایک بڑی پارٹی ہے۔ رحمن ملک نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں (آج) پیر کو لائحہ عمل طے کریں گی۔ اگر پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ تحقیق نہیں کر سکتی تو پارلیمان کو تالا لگا دیں۔ اپنے اوپر لگنے والے الزامات سے متعلق انہوں نے کہا کہ تحقیقات سب راز کھول دیں گی۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے مجھ پر بھی الزام ہے۔ کہتا ہوں کہ الزام ثابت کردیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.