اسلام آباد سے جعلی دستا ویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار

اتوار 1 مئی 2016 15:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک سفر کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرکارروائی کرکے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر کو جہاز سے آف لوڈ کر کے اسے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار مسافر کا تعلق سوات سے ہے، مسافر کو مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :