دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن بھرپور طریقہ سے منایا گیا

اتوار 1 مئی 2016 15:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی اتوار کو یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن بھرپور طریقہ سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے مزدور تنظیموں، سرکاری و نجی اداروں، سول سوسائٹی اور این جی اوز کے زیر اہتمام ملک بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی گئیں جن میں 1886ء میں شکاگو امریکہ میں دی گئی مزدوروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے مختلف تنظیموں اور اداروں کی جانب سے سیمینارز، ورک شاپس، جلسے اور ریلیوں کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں مزدور طبقہ نے بھرپور طریقہ سے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدور کی زندگی میں بہتری کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی

متعلقہ عنوان :