گزشتہ سال 2015ء کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی آمدنی 449.6 ارب روپے رہی

ملک میں موبائل فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے شعبہ کی آمدنی میں مسلسل اضافہ کا رجحان دیکھاگیا

اتوار 1 مئی 2016 14:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) گزشتہ سال 2015ء کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی آمدنی 449.6 ارب روپے رہی  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں موبائل فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے شعبہ کی آمدنی میں مسلسل اضافہ کا رجحان دیکھاگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013-14ء کے دوران شعبہ کی آمدن 439.5 ارب روپے جبکہ مالی سال 2011-12ء کے دوران 409.2 ارب روپے اور سال 2010-11ء کے دوران 367.3 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :