جدہ: بِن لادن گروپ کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر کمپنی کی بسوں کو آگ لگا دی

اتوار 1 مئی 2016 14:46

جدہ: بِن لادن گروپ کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر کمپنی کی بسوں کو ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔1مئی 2016ء) : سعودی کمپنی بن لادن کے ملازمین نے پچھلے چارماہ سے تنخواہ نہ ملنے اور اور ان کو ملازمت سے فارغ کرنے پر کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور احتجاج کے دوران کمپنی کی فراہم کردہ بسوں کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق ناراض ملازمین نے تقریباََ سات (7) بسوں کو جلایا۔ اس سے پہلے ایک سعود ی اخبار الوطن نے دعویٰ کیا تھا کے سعودی عرب میں تعمیرات کے شعبے میں سب سے بڑے گروپ بن لادن نے اپنے 50,000ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق بن لادن میں کام کرنے افراد کی کُل تعداد تقریباََ 200,000لاکھ بنتی ہے، اور مشرقِ وسطیٰ میں اس وقت تعمیرات کے شعبے میں سب سے بڑا گروپ ہے۔ اخبار الوطن جس نے اس خبر کا ذرائع کا نہیں لکھا ہے ، کہ نکالے جانے والے تمام افراد تارکین وطن ہیں۔اور ان کو اپنی ملازمت سے مستقل طور پر فارغ کیا ہے۔ لیکن ان ملازمین نے اپنے واجبات ملنے تک ملک چھوڑنے سے انکار کر دیاہے۔اخبا رنے مزید لکھا ہے کہ کچھ ایس بھی ملازمین ہیں جن کو گزشتہ چار ماہ سے تنخوا ہیں نہیں ملیں۔جب بن لادن کے کو اخبا رکی طرف سے ای میل کا ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ جس میں اخبار الوطن نے بن لادن کے ترجما ن کو اس بارے پیں کمپنی کاموقف کے بارے میں ہوچھا تھا۔

متعلقہ عنوان :