پاکستانی خواتین نے ہر شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ناصرہ لغمانی

اتوار 1 مئی 2016 14:31

پشاور ۔( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء )وویمن چیمبر آف کامرس یخبر پختونخوا کی صدر ناصرہ لغمانی نے تین روز ہ پیپر ری سائیکلنگ ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین مختلف شعبوں میں ٹریننگ حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اس طرح وہ اپنی مالی مشکلات اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستانی خواتین نے ہر شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وویمن چیمبر سمیڈا اور ای آر کے ایف کے اشتراک سے ٹریننگ لینے والی خواتین سے خطاب کے دوران کیا ۔ یہ ٹریننگ پشاور یونیورسٹی کی ٹیکسٹائل ڈیزائننگ ماسٹر ٹرینر نازش خٹک نے مختلف قسم کی ٹریننگ دینے کی خدمات انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ٹریننگ وویمن چیمبر کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں میں بھی طالبات کو دی جا رہی ہیں تاکہ وہ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد روزگار کے لئے کسی مشکلات سے دوچار نہ ہو سکیں ۔ وویمن چیمبر کی صدر ناصرہ لغمانی نے ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔