مسلم کانفرنس نے کشمیر کونسل کا ٹکٹ سردار مختیار عباسی کو دینے کا فیصلہ کر لیا

مختار عباسی کے چار ممبران اسمبلی سے معاملات بھی طے

اتوار 1 مئی 2016 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے کشمیر کونسل کا ٹکٹ سردار مختیار عباسی کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ، جبکہ سردار عتیق کی ہدایت پر مختار عباسی نے چار ممبران اسمبلی سے معاملات بھی طے کر لیے ہیں ۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ موجودہ ممبر کشمیر کونسل سردار صغیر چغتائی کے دوبارہ ٹکٹ لینے سے انکار پر صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کشمیر کونسل کا ٹکٹ سردار مختیار عباسی کو دینے کا فیصلہ کیاہے ، جبکہ مختیار عباسی کو پارلیمانی بورڈا ور مظفرآباد ڈویژن کے جماعتی عہدیداروں کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے ، ٹکٹ کی یقین دہانی کے بعد سردار عتیق احمد خان نے مختیار عباسی کو ممبران اسمبلی سے معمالات طے کرنی کی ہدایت کی جس پر انہوں نے ووٹ کے لیے پی پی پی اور ایم کیو ایم کے 2,2 ممبران اسمبلی سے معمالات طے کر لیے ہیں جبکہ باقی ووٹ دلانے کی یقین دہانی سردار عتیق احمد خان نے انہیں کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم کانفرنس کے چار ،پی ٹی آئی اور پی پی پی کا ایک ایک ووٹ مختیار عباسی کو غیر مشروط طور ملے گا ،جبکہ مختیار عباسی کو دیگر چار ووٹوں پر سودا بازی کرنا پڑے گی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر ممبران اسمبلی نے ووٹ کی قیمت 2سے تین کروڑ مقرر رکھی ہے ،جو بھی امیدوارمذکورہ رقم ادا کرے گا اسی کو ووٹ دیا جائے گا ،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم کانفرنس کے کشمیر کونسل کے امیدوار سردار صغیر چغتائی جماعت کے چار ووٹوں کے ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت سے ممبر بنے تھے تاہم اس بار انہوں پیسے دے کر ووٹ خریدنے کی وجہ سے ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا۔

یاد رہے مختیار عباسی چند ماہ قبل مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے تھے اور ان کا تعلق مظفرآباد کے حلقہ چار کھاوڑا سے ہے 2011میں اس حقلقہ سے موجودہ وزیر خزانہ لطیف اکبر انہیں کی حمایت سے الیکشن جیتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :