Live Updates

عمران خان سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں،آپ تھک جائیں گے،شہباز شریف

تحر یک ا نصا ف میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے قرضے معاف کروائے اوربیرون ملک آف شورکمپنیوں اور جہازوں کے مالک بنے، میاں جی ساڈی واری آن دیوکہنے والے پاکستان کی ترقی پروارکرنا چاہتے ہیں،جو بچہ باربار وزیر اعظم کو استعفے کا کہہ رہا ہے وہ اگر اپنے بڑوں کے اسکینڈلز کی حقیقت جان لے تو لاڑکانہ جاکر بیٹھ جائے گا ،مزدورکی تنخواہ 13 ہزارسے بڑھا کر14 ہزارروپے کردی ،اشرافیہ کے بچوں کی طرح غریب کے بچوں کا مستقبل شانداربنائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا تقریب سے خطاب

اتوار 1 مئی 2016 14:20

عمران خان سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں،آپ تھک جائیں گے،شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزدوروں کی خوشحالی اورتعلیم کے بغیردنیا میں کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا،جولائی سے مزدورکی تنخواہ 13 ہزارسے بڑھا کر14 ہزارروپے کردی ہے ،اشرافیہ کے بچوں کی طرح غریب کے بچوں کا مستقبل شانداربنائیں گے ، جب تک بچے بھٹوں سے نکل کر اسکول نہیں جاتے میں چین سے نہیں بیٹھوں گا،چائلڈ لیبر کے سو فیصد خاتمے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں،عمران خان سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں،آپ تھک جائیں گے لیکن شہبازشریف آخری حد تک جائیگا،آپکی اپنی پارٹی میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے قرضے معاف کروائے اوربیرون ملک آف شورکمپنیوں اور جہازوں کے مالک بنے، ،میاں جی ساڈی واری آن دیوکہنے والے پاکستان کی ترقی پروارکرنا چاہتے ہیں،جو بچہ باربار وزیر اعظم نواز شریف کو استعفے کا کہہ رہا ہے وہ سوچ سمجھ کر بات کرے ،انکے بڑوں کے اسکینڈلز کی اگر وہ حقیقت جان لیں تو لاڑکانہ جاکر بیٹھ جائینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز لاہو ر میں یوم مئی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک 48 ہزار بچوں کو بھٹوں سے اٹھا کر اسکولوں میں لا چکے ہیں، پنجاب میں اب بھی 7 ہزار اینٹوں کے بھٹوں پر ہزاروں بچے کام کر رہے ہیں، چند ٹکوں کی خاطربچوں کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے لیکن میرا عہد ہے کہ بھٹے میں کام کرنے والے آخری بچے کے اسکول جانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، اگلے 3 سے 4 ماہ میں ہوٹلوں، ورکشاپوں اور پٹرول پمپس پر کوئی بچہ کام کرتا نظرنہیں آئے گا،پانا ما لیکس کے حوالے سے چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ خان صاحب سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں کیونکہ آپ تھک جائیں گے لیکن شہباز شریف آخری حد تک جائیگا ، وزیر اعظم نواز شریف نے قبضہ مافیا گروپ کے کہنے پر انکوائری کمیشن بنا دیا، کرپشن کا شورمچانے والے عمران خان کے ساتھ بینکوں سے قرضے معاف کرانے والے کھڑے ہیں، قرضے معاف کرانے والوں کے پاس جہاز، محلات، بڑی بڑی گاڑیاں اورکاروبار بھی ہیں، احتساب کا مطالبہ کرنے والوں کی خود آف شورکمپنیاں ہیں، علیم خان نے کہا کہ ان کے 28 لاکھ کے لندن میں فلیٹ ہیں تو اتنی رقم میں تو وہاں کوئی روٹی بھی نہیں کھانے دیتا۔

انھوں نے کہا کہ باریاں مانگنے والے پاکستان پروارکرنا چاہتے ہیں، جہانگیرترین نے میرے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے، مقدمہ جیت کر رقم قومی خزانے میں جمع کراوٴں گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے،ہم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے، ہمارے بچے کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے،بہت جلد کمیشن دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی کردے گا،تاجرہو،انہوں نے مزید کہا کہ اب سب کا احتساب ہو گا وہ چاہے سیاستدان ہویا کوئی جنرل جس نے کرپشن کی وہ کٹہرے میں کھڑا ہوگا۔

چےئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے گزشتہ روز ہونے والے جلسے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بیٹا وہ بات کرو جو آپ اور آپ کی پارٹی برداشت کرسکے،ایک بھی بات غلط ثابت ہو توجس عدالت میں چاہے لے جانا،بیٹا ابھی آپ جوان ہیں پورا مستقبل پڑا ہے، بات اپنی اورپارٹی کی سوچ کر کرو

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات