ملتان ٹمبر مارکیٹ کے قریب واقع گھر کی پہلی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی دومنزلوں کو لپیٹ میں لے لیا

اتوار 1 مئی 2016 14:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) ملتان میں ٹمبر مارکیٹ کے قریب واقع گھر کی پہلی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے گھر میں موجود افراد کو بحفاظت طور پر باہر نکالا اور واقع کی اطلاع ریسکیو کو دی فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن شروع کیا اور ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا آگ کے باعث گھر میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :