اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم خشک رہنے کا امکان
مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ (کل)پاکستان میں داخل ہوگا اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع
اتوار 1 مئی 2016 14:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم خشک رہنے کا امکان ہے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ (کل)پیرکو پاکستان میں داخل ہوگاجس کی وجہ سے سوموار شام سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ترجمان مزمل حسین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ملک کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گاتاہم پیر سے کوئٹہ اور ژوب ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی پیر سے بدھ کے دوران تیز گرد آلودہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.