ملک میں امن و امان قائم کر نا حکومت کی اولین ترجیح ہے،میا ں نو ید علی

اتوار 1 مئی 2016 14:07

پاکپتن۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء ) ملک کو امن کا گہوارہ بنانا مسلم لیگ (ن ) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کی زاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں ، متعلقہ ادارو ں کے افسران باہمی ربط و رابطہ کے ذریعے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے سلسلہ میں اقدام کریں ، ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بر ائے لیبر و ہیومن ریسورس ( پنجاب ) میا ں نو ید علی نے لاء اینڈ آرڈر کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس میں ڈی سی او عرفان سندھو ، ڈی پی او ملک کامر ان یو سف ،اے ڈی سی عارف عمر عزیز ، اے سی پاکپتن اشفاق الر حمن ، ڈی آئی او سید سلمان حسین سمیت متعلقہ ادارو ں کے افسران نے شر کت کی ، اس موقع پر ڈی پی ا وملک کامر ان یوسف نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت شر پسند عناصر کا قلع قمع کرنے اور ان کے سہولت کارو ں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تیز ی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ پاکپتن ایک پر امن ضلع ہے اور صوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے پاکپتن کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال مختلف اور بہتر ہے اور یہا ں پر معمولی نوعیت کے جر ائم ہیں جن پر قابو پانے کیلئے پولیس کے افسران و جو ان مصروف عمل ہیں ، ڈی سی او عرفان سند ھو نے کہا کہ مو جو دہ حالات کے تنا ظر میں تمام اداروں کے افسران لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی کے جامع اور فول پر وف انتظامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :