Live Updates

لاہور کو اپنا قلعہ کہنے والوں نے دیکھ لیا لاہور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہے‘ ڈاکٹر نوشین حامد

اتوار 1 مئی 2016 13:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عمران خان کے موقف کی ملک بھر کی سیاسی جماعتوں نے حمایت کردی ،کرپشن لیگ کو اب اقتدار چھوڑنا ہوگا، لاہور کو اپنا قلعہ کہنے والوں نے دیکھ لیا کہ لاہور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہے، اب حکمرانوں کے دن تھوڑے ہیں ،تمام راستے اور تمام قافلے اب رائے ونڈ کی طرف روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب کی سرگر میاں دیکھتے ہوئے اب تو تمام وفاقی وزراء بھی نواز شریف کا دفاع کرنے میدان میں نکل آئے ہیں۔وفاقی وزراء اپنے محکموں پر توجہ دینے کے بجائے پاکستان تحریک انصاف کو ہدف بنائے ہوئے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کے خطرہ بنی ہوئی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات