بلاول سے اپنی جماعت سنبھالی نہیں جاتی وہ ملک کیا چلائیں گے‘ عرفان دولتانہ

سندھ میں قیام امن کے لئے کوشش کریں ،سندھ بھی ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے‘ رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 1 مئی 2016 13:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زررداری جمہوریت کیخلاف سازشیں بندکریں،ان سے اپنی جماعت تو سنبھالی نہیں جاتی وہ ملک کیا چلائیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری سندھ میں قیام امن کے لئے کوشش کریں ،سندھ ان کے ہاتھ سے نکل رہا ہے ،پیپلزپارٹی کے قائدین پر کرپشن کے جو الزامات لگے ہیں بلاول بھٹو زرداری ان الزامات کا جواب کیوں نہیں دیتے؟ ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی ،اس کے دور میں ملک مفلوج ہوگیا ،عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا،اب پھر بلاول بھٹو زرداری ملک میں جمہوریت کے خلاف سازش کررہے ہیں تاکہ وہ وفاقی حکومت پر قبضہ کرکے کرپشن مافیا کی حمایت کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :