ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا

اتوار 1 مئی 2016 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بینظیر ایئرپورٹ سے جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔ مسافر بیرون ملک جانے والی پرواز میں سوار ہو چکا تھا جس کے دستاویزات چیک کئے گئے تو جعلی نکلے جس کے بعد حکا م نے اسے پرواز سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا ۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار مسافر کا تعلق سوات سے ہے جسے تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل میں منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :