کراچی میں یاسین آباد قبرستان کے گورکن کو حراست میں لے لیا گیا

کارروائیوں کے دوران عسکری ونگ کے کارندے سمیت 8 ملزموں پکڑے گئے

اتوار 1 مئی 2016 13:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء ) صوبائی دارالحکومت کراچی میں یاسین آباد قبرستان کے گورکن کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

عزیز آباد یاسین آباد قبرستان میں حساس اداروں نے کارروائی کی جس میں گورکن ناصر عباس کو حراست میں لے لیا بفرزون 15 اے میں شہریوں نے لوٹ مار کرنے والا ڈاکو پکڑلیا ، لوگوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا ۔ کورنگی صنعتی ایریا میں بھی لوٹ مار کرنے والا ڈاکو لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔ ساتھی فرار ہوگیا ، مشتعل شہریوں نے ڈاکو پر خوب ہاتھ صاف کیے ، دوسری جانب رینجرز نے محمدی کالونی ، کالا بورڈ ، عزیز آباد ، لانڈھی اور گولیمار میں کارروائیوں کے دوران عسکری ونگ کے کارندے سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :