Live Updates

اوگی میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی

اتوار 1 مئی 2016 13:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوگئی پولیس کے مطابق تحصیل اوگی کے علاقے نمل کھٹہ کے قریب مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 8 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئی اور تعداد نو ہوگئی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مسافر وین اوگی سے پلئی جا رہی تھی، جو اوگی میں دربند روڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین میں 20 سے 22 افراد سوار تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات