سائنس فکشن تھرلر فلم ”اینڈرون“ کا دلچسپ ٹریلر جاری

اتوار 1 مئی 2016 13:44

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء)سائنس فکشن تھرلرفلم اینڈرون کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم رواں برس جون میں سنسنی پھیلانے کیلئے آرہی ہے۔داستان ہے مستقبل کی، جب دس افراد اچانک سے عجیب و غریب مقام پر پہنچ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھول بھلیاں ہیں جن میں کھو جاتے ہیں، باہر نکلنے اپنی دنیا میں واپسی کے راستے ڈھونڈنے لگ جاتے ہیں،ایسے میں پتا چلتا ہے کہ انہیں آزادی کیلئے امتحان دینا ہوگا۔شروع ہوتا ہے یہاں سے زندگی اور موت کا کھیل جس میں ہر صورت ان لوگوں کو کڑے امتحان سے گزرنا ہے۔آخر کون دے رہا ہے انہیں ٹاسک، ان کی جیت کس کیلئے ہے ضروری،یہ اجنبی کس طرح ایک دوسرے کا ساتھ دے کر واپس اپنی دنیا میں لوٹ سکیں گے۔یہی ہے راز جس پر سے جون میں پردہ اٹھے گا۔