لاطینی امریکا کا سب سے بڑا فیشن میلہ اختتام پذیر‘ موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش

اتوار 1 مئی 2016 13:42

ساوپالو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) لاطینی امریکا کا سب سے بڑا فیشن میلہ ساو پالو میں اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ فیشن میلے میں شریک ماڈلز نے دوہزار سترہ کے موسم گرما کیلئے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر واک کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساو پالو فیشن ویک میں آئندہ سال کے موسم گرما کیلئے ڈیزائن کئے گئے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ سونے سے قیمتی ہاتھوں کے عنوان سے منعقدفیشن میلے کا مقصد نت نئی ایجادات کی انسانی صلاحیت کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔فیشن ویک کے دوران موسم گرما کیلئے ہلکے اور گہرے رنگوں کے سوتی کپڑے سے بنے شاندار ملبوسات پیش کئے گئے۔ ماڈلز پرکشش اور آرام دہ ملبوسات پہن کر ریمپ پر آئیں تو شائقین نے خوب داد دی۔

متعلقہ عنوان :