مشعل اوباما ”دی وائس“ میں جلوہ افروز ہوں گی

اتوار 1 مئی 2016 13:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) امریکی خاتون اول مشعل اوباما اور جل بائیڈن موسیقی کے مقبول ترین لائیو رئیلٹی شو ”دی وائس“میں اپنی آرگنائزیشن ’جوائننگ فورسز‘کے پانچویں یوم تاسیس کی تشہیر کیلئے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق2011ء میں شروع کی جانے والی مذکورہ آرگنائزیشن کا مقصد تعلیم اور صحت کا معیار بہتر بنانے کیلئے کام کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشعل اوباما پہلی خاتون اول ہیں جو کسی نیوز پروگرام کے علاوہ کسی کمرشل پروگرام میں شرکت کریں گی۔ شو کی خصوصی قسط کی ریکارڈنگ کیلئے تمام انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔شو میں مشعل اوباما اور ڈاکٹر بائیڈن پروگرام کی میزبان کارسن ڈیلے اور ججزکرسٹینا اگیلورا، فیرل ولیمز، ایڈم لیوائن اور بلیک شیلٹن کے ہمراہ شرکت کریں گے

متعلقہ عنوان :