مری ، چارہان میں جنگل میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی‘ ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف

اتوار 1 مئی 2016 13:15

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) مری کے نواحی علاقے چارہان میں جنگل میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی‘ ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف‘ آگ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مری کے نواحی علاقے چارہان میں آگ لگ گئی جس کے بعد ریسکیو اور دیگر آگ بجھانے والی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بڑے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :