ایف آئی اے کی بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے والا شخص گرفتار

اتوار 1 مئی 2016 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار مسافر کا تعلق سوات سے ہے۔ ملزم جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جارہا تھا۔ مزید تفتیش کے لئے ملزم کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :