مزدوروں کی خوشحالی ‘ احترام اور مزدور کو بااختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی‘ حکومت محنت کشوں کی حالت بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے‘ اس سلسلے میں متعدد پروگراموں پر عمل درآمد جاری ہے‘ محنت کشوں کے لئے فلاحی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اتوار 1 مئی 2016 13:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مزدوروں کی خوشحالی ‘ احترام اور مزدور کو بااختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی‘ حکومت محنت کشوں کی حالت بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے‘ اس سلسلے میں متعدد پروگراموں پر عمل درآمد جاری ہے‘ محنت کشوں کے لئے فلاحی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اتوار کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یکم مئی مزدوروں کے حقوق یقنی بنانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

(جاری ہے)

معیشت کی مضبوطی میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام میں محنت کشوں کو الله کا دوست قرار دیا گیا ہے۔ محنت کشوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ مزدوروں کی خوشحالی‘ احترام اور اسے بااختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی۔

محنت کشوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے متعدد پروگراموں پر عمل درآمد جاری ہے جن میں محنت کشوں کی رہائش‘ علاج معالجہ اور ان کے بچوں کی تعلیم شامل ہے۔ حکومت کے مزدور دوست اقدامات سے محنت کش بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔ محنت کشوں کے لئے فلاحی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔