بھارتی فلموں میں اداکار ی کی پیشکش ہوئی تو عزت اور وقار کیساتھ کام کرنا چاہوں گا‘ فیصل قریشی

ہمارے پاس جتنے وسائل ہیں ہماری انڈسٹری میں اس لحاظ سے بہترین کام ہو رہا ہے‘ اداکار کی گفتگو

اتوار 1 مئی 2016 12:49

بھارتی فلموں میں اداکار ی کی پیشکش ہوئی تو عزت اور وقار کیساتھ کام کرنا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔01 مئی۔2016ء) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ اگر بھارتی فلموں میں اداکار ی کی پیشکش ہوئی تو عزت اور وقار کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا،ہمارے پاس جتنے وسائل ہیں ہماری انڈسٹری میں اس لحاظ سے بہترین کام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ جب سے کیرئیر کا آغاز کیا ہے اس وقت سے عزت اور وقار کے ساتھ کام کیا ہے اور مستقبل میں بھی اسی پر کاربند رہوں گا۔

ایسا نہیں ہو سکتاکہ بھارت سے کسی پراجیکٹ کی پیشکش ہو تو اپنا کردار کی نوعیت دیکھے بغیر صرف اس لئے دوڑا چلا جاؤں گا کہ مجھے بھارت سے پیشکش ہوئی ہے بلکہ میں عزت او ر وقار کے ساتھ کام کرنے کا عادی ہوں۔فیصل قریشی نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ ہر کردار میں منفرد نظر آؤں اور اس کے لئے بھرپور محنت کرتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :