آزاد ی صحافت کا عالمی دن منگل منایا جائے گا

اتوار 1 مئی 2016 12:27

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عالمی دن ” ورلڈ پریس فریڈم ڈے “ منگل کو بھرپور انداز میں منایا جائے گااس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں پاکستان بھر کی نمائندہ صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،ریلیوں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جہانیاں میں بھی ایک ریلی نکالی جائے گی جس میں تحصیل بھر سے صحافی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات،مسائل،دھمکی آمیز رویہ،اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے منانے کا مقصد سوسائٹی کو یہ یاد دلانا بھی ہے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں مہیا کرنے کیلئے کتنے ہی صحافی اس دنیا سے چلے گئے اور لاتعداد پس دیوار زنداں ہیں ۔ ” ورلڈ پریس فریڈم ڈے “ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3مئی کو کو منایا جاتا ہے اس دن کا آغاز 1993ء سے ہوا تھا اس دن کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی نے دی تھی