ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں مزید ایک ماہ کی توسیع

زیر خزانہ اسحاق ڈار نے منظوری دیدی

اتوار 1 مئی 2016 12:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرنے کی منظوری دی ہے،جس کے بعدتاجربرادری اب 31مئی تک سکیم سے مستفید ہوسکیں گے،بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی 0.4فیصد کی رعائتی شرح میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے تین ماہ کے دوران صرف 9 ہزار تاجروں کو ہی ٹیکس نیٹ میں شامل کیاجاسکا ہے ،حکومت کااس سکیم کے تحت 10 لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ تھا،جبکہ اس سکیم سے قومی خزانے کوایک ارب روپے سے کم کا فائدہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :