Live Updates

”متفقہ ٹی آرز“ کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل ہو گا

جماعت اسلامی نے نکات پیش کر دیئے تحریک انصاف نے بھی مسودہ تیار کر لیا

اتوار 1 مئی 2016 12:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آر پر اتفاق رائے کے لئے پیر کو سینٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعزاز احسن کے گھر اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں تحریک انصاف‘ مسلم لیگ عوامی‘ جماعت اسلامی اور دوسری اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے حکومت ٹی او آر میں تبدیلی کے لئے متفقہ ٹی او آر تیار کیا جائے گا اور حکومت کو اپوزیشن کے تیار کردہ ٹی او آر کے مطابق تبدیلی پر مجبور کرنے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے پہلے ہی ٹی او آر کے نکات عوام کے سامنے پیش کر دیئے ہیں۔ تحریک انصاف نے بھی ٹی او آر کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ بیرسٹر اعتزاز احسن کی رہائش گاہ میں جوڈیشل کمشن کو بااختیار بنانے کے لئے تی او آر کو بے سقم رکھنے کے لئے مشاورت کی جائے گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات