ملتان،سوئے ہوئے مزدور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی، حالت تشویشناک

اتوار 1 مئی 2016 12:02

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء ) ملتان کے علاقہ سمیجہ آباد میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے مزدور کو 2 نامعلوم افراد نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ کاشف نامی مزدور کو فوری طور پر نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کے مطابق مزدور کا 50 فیصد سے زائد جسم جل چکا ہے اور اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ کاشف نامی مزدور سبزی منڈی میں مزدوری کرتا ہے ،،دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے انسانیت سوز واقعہ کا نوٹس لیا ہے اورانھوں نے مزدورکو علاج معلاجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :