دادو میں بدنام زمانہ ڈاکو مارگیا، حافظ آباد میں چارپولیس اہلکار زخمی

اتوار 1 مئی 2016 12:01

دادو/حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء ) دادو میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران جرائم کی 20 وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ڈاکو مارگیا۔ حافظ آباد میں گشت پر مامور پولیس موبائل ٹرک سے جاٹکرائی ، حادثے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ حیدرآباد پولیس نے دادو کے علاقے فْلجی میں بدنام ڈاکو اسماعیل کھڑوس کی موجود کی اطلاع پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

دوران کارروائی مبینہ مقابلے میں بدنام ڈاکو اسماعیل کھڑوس ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ کے مطابق ہلاک ڈاکو 20 سے زائد مختلف سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ادھر حافظ آباد کے علاقے کوٹ سرور میں پیش آیا جہاں پولیس موبائل علاقے میں معمول کا گشت کرتے ہوئے ایک ٹرک سے جاٹکرائی۔ حادثے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ چاروں زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :