گندم کی خریداری کا ٹارگٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا،پانامہ لیکس اور دھرنا سیاست حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی،صوبائی وزیرزراعت

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:58

بوریوالہ۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء ) صوبائی وزیرزراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ گندم کی خریداری کا ٹارگٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا، عام مراکز کی خفیہ ٹیموں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، باردانہ کی تقسیم میں گڑبڑ کے ذمہ دار فوڈ افسران اور پٹواریوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،پانامہ لیکس اور دھرنا سیاست حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، عمران خان کی ضد اورالزام تراشی کی سیاست سے اس کی اپنی پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، وہ ایم پی اے چودھری یوسف کسیلیہ کے بھائی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

اس موقع پر چودھری یونس کسیلیہ، احسن چیمہ ،عابد کسیلیہ، میاں وحید الرحمن ،حافظ عبدالمالک ،شیخ کلیم اشر ف اور حاجی محمد حنیف اٹال بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کے سامنے جلسہ قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری کپتان پر عائد پرہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے گندم خریداری کے ریٹس میں اضافہ ہوا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کاٹن سیڈ مافیا اور جعلی زرعی ادویات و کھاد مارکیٹ میں فروخت کرنے والوں کو نشان عبرت بناد یا جائے گا، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دیہاتوں میں پہلے سے کم کردیا گیا ہے، مکمل طور پر خاتمہ آئندہ سال تک یقینی بنادیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات انقلابی اقدامات اٹھانے جبکہ سیاسی مخالفین بیان بازی میں اپنا وقت ضائع کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :