پشاور،پی پی پی اقلیتی ونگ کاپی کے 8کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس

اقلیتی برادری ملک تماش خان کی جیت یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل برویکار لائی جائیگی،نصیب چند

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کا پی کے8 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس سابقہ صوبائی صدر نصیب چند کے زیر صدارت جاوید سہوترا کے رہائش گا ہ میں منعقد ہوا جس میں اقلیتی ونگ کے سابقہ صوبائی صدر نصیب چند ،جاوید سہوترا ، دیارام خان اور دیگر کارکنوں اور عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نصیب چند نے کہا کہ اقلیتی برادری ملک تماش خان کی جیت یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل برویکار لائی جائیگی اس حوالے سے اقلیتی برادری کے تمام کارکن اور عہدیدار پی پی کے نامزد اْمیدوار ملک تماش خان کے الیکشن کمپین میں مصروف عمل ہونگے پی کے آٹھ کے ضمنی الیکشن ملک تماش خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے کیونکہ پی پی کے علاوہ اس حلقے میں کسی نے ترقیاتی کام نہیں کروائے جتنے ملک تماش خان نے گزشتہ دور حکومت میں وزارت کے بغیر حلقے میں کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی کے آٹھ کے الیکشن میں نام نہاد عوامی لیڈروں کو شکست جبکہ جمہوریت کے پرچم کی سربلندی ہوگی عوام کو خالی نعروں اور جھوٹے وعدوں سے دھوکہ دینے والوں کو حلقہ نیابت کے عوام مکمل طور پر مسترد کردیں گے

متعلقہ عنوان :