پشاور،جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے زیراہتمام سینٹ جان گرلزہائی سکول میں ایوارڈتقریب

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام ایوارڈ تقریب سنیٹ جان گرلز ہائی سکول پشاور پرویز مسیح کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔ تقریب میں مختلف قائدین مسیح برادری اور سکول کی ٹیچر ز کو ایوارڈ دئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی جائنٹ سیکرٹری منیر سراج اور دیگر قائدین بھی موجودتھے۔ تقریب میں فادر ویلم جان ، سسٹر کلیرہ ، سکول کی تمام ٹیچرز اور بچوں کو ایوارڈ دئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مسیح نے کہاکہ اقلیتی برادری جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ ہے اور ملک تبدیلی کے لیے کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :