ڈیرہ غازیخان،بارڈرپولیس نے لاکھوں کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

بی ایم پی چیک پوسٹ بواٹہ پرچیکنگ کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے چھ من سے زائدچرس برآمد،ملزم رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:52

ڈیرہ غازی خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) بارڈر ملٹری پولیس نے بلوچستان سے پنجاب لاکھوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، بی ایم پی تھانہ بواٹہ کی چیک پوسٹ عملہ نے منی ٹرک سے چھ من سے زائد چرس خفیہ خانوں سے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے پنجاب کے بارڈر پر بی ایم پی چیک پوسٹ بواٹہ پر چیکنگ کے دوران ٹرک نمبری TKT 578لسبیلہ کو مشکوک جان کراس کی تلاشی لی گئی تو ٹرک کے خفیہ خانوں سے 6من 35کلو چرس برآمد ہوئی ، جبکہ اس دوران ملزم نور اﷲ سکنہ ضلع گلستان بلوچستان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ، بی ایم پی تھانہ بواٹہ نے مقدمہ درج کر کے منی ٹرک کو ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :