صوبائی جنرل سیکریٹری ملک سکندرخان ایڈووکیٹ کی حاجی امیرحمزہ کاکڑکے گھرپرچھاپے کی مذمت

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے ضلع قلعہ عبداﷲ میں جمعیت کے رہنمااورعمران زئی قوم کے سرخیل حاجی امیرحمزہ کاکڑکے گھرپرمبینہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے چھاپہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس ظالمانہ کارروائی کے مرتکب افرادکے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیاانہوں نے کہاکہ حاجی امیرحمزہ جمعیت کارہنماہے قانون نافذکرنے والوں کی چادروچاردیواری کے تقدس کوبری طرح پامال کیاہے جوعلاقائی قبائل اورآئین وقانون کی صریح خلاف ورزی ہے انہوں نے کہاکہ اس غیرقانونی عمل میں سیاسی انتقامی کارروائی کاعمل دخل ہے جس کی کسی طورپراجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہاکہ اس عمل کے خلاف پریس کانفرنس میں حالات عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :