ایبٹ آباد میں سفاک قاتلوں نے گاڑی میں مبینہ زیادتی کے بعد خاتون کو ہاتھ پاؤں باندھ کر زندہ جلا دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 اپریل 2016 22:41

ایبٹ آباد میں سفاک قاتلوں نے گاڑی میں مبینہ زیادتی کے بعد خاتون کو ہاتھ ..

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 اپریل۔2016ء) ایبٹ آباد میں سفاک قاتلوں نے خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گاڑی میں زندہ جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ جمعہ کو ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں سفاک قاتلوں نے خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر گاڑی کو آگ لگا دی جس سے اس میں موجود خاتون زندہ جل گئی۔

(جاری ہے)

سفاک قاتلوں نے اپنا جرم چھپانے اور اسے محض ایک حادثہ پیش کرکے اپنی جان بچانے کیلئے مزید تین گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس ابھی تک ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔ گاڑی سے عورت کی جلی ہوئی لاش ملنے پر معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو خاتون کی شناخت عنبرین کے نام سے ہوئی۔ عنبرین کی عمر 17 برس تھی اور وہ گاؤں مکول کی رہائشی تھی۔ عنبرین ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھی۔ اس کے والد کا نام سجاد ہے جبکہ جس گاڑی میں عنبرین کو جلایا گیا وہ جمیل نامی شخص کے نام تھی۔

متعلقہ عنوان :