Live Updates

’’تیرا کیا بنے گا کالیا‘‘ ’’تیری تو دونوں اے ٹی ایمز آف شور نکلیں‘‘

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹرپر عمران خان کانام لئے بغیرطنزیہ ٹویٹ

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:36

’’تیرا کیا بنے گا کالیا‘‘ ’’تیری تو دونوں اے ٹی ایمز آف شور نکلیں‘‘

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے طنزیہ انداز میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تیرا کیا بنے گا کالیا‘‘ ’’تیری تو دونوں اے ٹی ایمز آف شور نکلیں‘‘ ۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنی ٹویٹ میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

انہوں نے معروف بھارتی فلم ’’شعلے ‘‘ کے ڈائیلاگ کو عمران خان پر سیٹ کرتے ہوئے ا ن کا نام لئے بغیر کہا کہ تیرا کیا بنے گا کالیا، تیری تو دونوں اے ٹی ایمز آف شور نکلیں ، اور ساتھ پنجابی میں لکھا کہ ’’ہور رولا پاؤ ‘‘ جس کا مطلب ہے کہ پانامہ لیکس کے ایشو پر آپ تو ڈال لو مزید شور ۔ واضح رہے کہ یہ بیان خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے دو سینئر رہنماؤں اور عمران خان کے ساتھیوں (جہانگیر ترین اور علیم خان )کے نام پانامہ لیکس میں آنے پر دیا ۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں سیاسی شخصیات پر بھی آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں ۔ بعد ازاں جہانگیر ترین نے قبول کر لیا ہے کہ ان کی آف شورکمپنیاں ان کے بچوں کے نام پر بنائی گئی ہیں اور اس معاملے پر علیم خان کی طرف سے موقف آنا ابھی باقی ہے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :