وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے کے بعد واپس پہنچ گئے

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:29

کوئٹہ۔30اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے کے بعد واپس پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ اور ان کے وفد کا یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا جس میں اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی اور بعض منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال،سینیٹر آغا شہباز درانی ،بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس چےئرمین خواجہ ہمایوں نظامی ، چےئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی ، وفاقی سیکرٹری مواصلات سمیت دیگر وفاقی اور صوبائی حکام بھی وفد میں شامل تھے۔

وفد نے چین کے شہروں تیانجن، شنگھائی اور بیجنگ میں مصروف وقت گذارا جس کے دوران وہاں اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں اور اجلاسوں کے علاوہ سپیشل اکنامک زونز کا دورہ اور صنعتوں کا معائنہ کیا تاکہ اقتصادی راہداری کے تحت بلوچستان میں فری ٹریڈ زونز کے قیام کیلئے چین کے سپیشل اکنامک زونز کے ماڈل کا جائزہ لیکر اسی طرز کو بلوچستان میں بھی اپنایا جائے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ اور وفد کے اعزاز میں چینی صوبے جیانگ سو کی شوزاؤ میونسپل مئیر کی جانب سے عشائیہ بھی دیاگیا جس میں چینی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی وفد کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا وزیراعلیٰ نے ہائیگر بس کمپنی اور کنگ لانگ بس کمپنی کا دورہ کرکے کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ٹرین سسٹم کے حوالے سے شٹل بس سروس کیلئے ان کی تیار کردہ بسوں کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے جیانگ سو میں چین کے پہلے سپیشل اکنامک زون شوزاؤ انڈسٹریل پارک کا معائنہ بھی کیا اور حکام سے بلوچستان میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی حکام نے اس حوالے سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی وزیراعلیٰ نے تیانجن چن ٹنگ تھرمل پاور کمپنی کا دورہ بھی کیا اور اقتصادی راہداری کے تحت گڈانی اور گوادر میں چین کے اشتراک سے لگائے جانے والے کوئلے کے پاور پلانٹس کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ اور ان کے وفد نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا تیانجن کے کمیٹی سیکرٹری مسٹر ہونگ ژنگاؤسے بھی ملاقات کی ۔ دورے کے آخری مرحلے میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وفد نے چےئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن سے اہم ملاقات کی جس میں کوئٹہ ماس ٹرانزٹ سسٹم اور اقتصادی راہداری کے گوادر کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :