بونیر، برصغیر پاک و ہند کے مشہور ولی حضرت پیر بابا ؒ کا 446واں عُرس شروع

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:09

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) برصغیر پاک و ہند کے مشہور ولی حضرت پیر بابا ؒ کا 446واں عُرس شروع ہو گیا ،سجادہ نشین سید مخدوم شاہ باچا ،ڈپٹی کمشنر سکندر ذیشان نے عرس کا افتتاح کیا ،اس موقع پر انجہانی سورن سنگھ کیلئے خصوصی تعزیتی ریفرنس بھی منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بونیر میں بر صغیر پاک و ہند کے مشہور ولی سید علی ترمذی المعروف حضرت پیربابا ؒکے 446واں عرس مبارک شروع ہو گیا جوکہ دو دن تک جاری رہیگا ،اختتامی تقریب آج بروز اتوار دو پہر 2بجے دربار عالیہ حضرت پیر بابا میں منعقد ہوگی ،عُرس مبارک کی افتتاحی تقریب زیر صدارت سجادہ نشین حضرت پیر باباحضرت مخدوم حسین شاہ باچا منعقد ہوا اس موقع پر مہمان خصوصی ناظم صدیق اﷲ ،میاں سید لائق باچا ،جہانبر ،تحصیل ناظم گاگرہ سید سالار جہان باچا ،ضیاء حسین ،فخر جہان اور دیگر بھی موجود تھے ،سجادہ نشین اور ڈی سی بونیر کی قیادت میں روضہ مبارک تک چادر پوشی کا جلوس نکالا گیا اور ان کی قبر پر چادر لگائی گئی ،عرس میں خصوصی طور پر انجہانی وزیر اعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر سردار سورن سنگھ کیلئے خصوصی تعزیتی ریفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اقلیتی برادری کے رہنماؤں سردار سنتھ سنگھ ،انجنیئر رویندر اور دیگر نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر بونیر ،میاں سید لائق باچا اور دیگر نے سردار سورن سنگھ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور اسے خراج تحسین پیش کیا گیا ،ان کے احترام میں کچھ دیر کیلئے خاموش رہے ،حضرت پیر بابا کے عرس میں ملک بھر سے زائرین شرکت کررہے ہیں ،ختم قرآن کی گئی ،لنگر تقسیم کی گئی ،خصوصی قوالی کا اہتمام کیا گیا ،نعت شریف کے محافل سجائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :