Live Updates

عمران خان نے بلاول بھٹو کے وزیر اعظم سے استعفیٰ کے مطالبے کی حمایت کردی

مجھے نوازشر یف کے علاوہ کسی سے سیکورٹی خطرہ نہیں ‘اگر نوازشر یف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو وہ قوم سے سچ بولیں ‘ جواب دینے تک تحریک چلے گی‘ نواز شریف بیرون ملک جا کر اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے‘وزیر اعظم سے سوال کیا جائے تو وہ جواب دینے کے بجائے مانسہرہ پہنچ جاتے ہیں ، وہ وزیر اعظم ہونے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 اپریل 2016 22:02

عمران خان نے بلاول بھٹو کے وزیر اعظم سے استعفیٰ کے مطالبے کی حمایت کردی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ بالکل درست ہے ‘مجھے نوازشر یف کے علاوہ کسی سے سیکورٹی خطرہ نہیں ‘اگر نوازشر یف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو وہ قوم سے سچ بولیں ‘ جواب دینے تک تحریک چلے گی‘ نواز شریف بیرون ملک جا کر اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ نواز شریف کی بادشاہت ہے‘وزیر اعظم سے سوال کیا جائے تو وہ جواب دینے کے بجائے مانسہرہ چلے جاتے ہیں ‘اپنی کرپشن پر نواز شریف کا یہ جواب نہیں ہونا چاہیے کہ باقی سارے بھی چور ہیں۔

ہفتے کو اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کی دوسری بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں اس لیے وزیر اعظم سے پوچھنا میرا حق ہے کہ آپ کے پاس یہ پیسہ کہا سے آیا ہے ؟اور کس طرح آپ نے اسے بیرون ملک منتقل کیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف وزیر اعظم ہونے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں،وہ کسی دوسرے سے اسکی کرپشن کے بارے میں کیسے پوچھ سکتے ہیں جبکہ ان پر خود کرپشن کے الزامات ہیں‘ نواز شریف بیرون ملک جا کر اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہا ملک میں ابھی حقیقی جمہوریت نہیں جب تک صاف شفاف الیکشن نہیں ہوتے صیح جمہوریت نہیں آتی‘نواز شریف نے جمہوریت کو بادشاہت بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے بالکل صیح کہا ہے نواز شریف کے پاس اخلاقی جواز نہیں رہا۔ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم فوج کو بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سادہ سا سوال ہے اگر نواز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو قوم کے سامنے سچ بول دیں۔

میاں صاحب معصوم سی شکل بنا کر مظلوم بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون نے اپوزیشن پر الزام نہیں لگائے جواب دینا پڑا۔ میاں صاحب سے جواب مانگے تو وہ مانسہرہ نکل جاتے ہیں ‘ جمہوریت میں جواب مانگنا ہمارا حق ہے۔ عمران خان نے کہا پاناما لیکس پر دنیا بھر میں شور مچا ہوا ہے اگر عوام کا پیسہ صیح استعمال نہ ہو تو جواب مانگنا ہمارا فرض ہے‘ اس بار نواز شریف کو ایک وقت دیں گے اس میں انہیں جواب دینا ہو گا اور جواب دینے تک تحریک چلے گی۔

عمران خان کل کے جلسے کے سوال پر کہا کل کا جلسہ زبردست ہو گا نواز شریف کے سوا سیکیورٹی تھیراٹ نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کو پتا ہے کہ وہ ساری اپوزیشن کو منالیں گے عمران کو نہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے معاملے پرکمیشن کیلئے ہم نے ٹی او آرز تیار کر لیے دو مئی کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں اعتزاز احسن سمیت سب کے سامنے رکھیں گے اور میرے سمیت جہانگیر ترین، شاہ محمود، اسد عمر، عارف علوی اور حامد خان اور عاطف خان اپوزیشن جماعتوں کے مشتر کہ اجلاس میں شر یک ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات