سیاست سے ریٹائر ہوچکا ،مئی میں کوئٹہ آؤنگا ،نواب ذوالفقار مگسی

دو ست احباب سے ملاقات کا وقت آگیا ،آج کل زیادہ تر اخبارات ،فلمیں دیکھ رہاہوں، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 30 اپریل 2016 21:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء ) بلوچستان کے سابق گورنر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور مگسی قبیلے کے سربراہ نواب ذوالفقار مگسی نے کہا ہے کہ میں فی الحال سیاست سے ریٹائر ہوچکا ہوں مئی کے مہینے میں کوئٹہ آؤں گا کافی عرصے سے کوئٹہ نہیں آیا ہوں دو ست و احباب سے ملاقات کرنے کا اب وقت آگیا ہے آج کل میں زیادہ تر اخبارات فلمیں دیکھ رہاہوں اور حالات کا جائزہ لے رہاہوں ۔

انہوں نے یہ با ت ہفتے کے روز اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

جب ان سے پوچھا گیا ملک کی سیاسی صورتحال اور صوبے کی سیاسی صورتحال کیسی ہے کیا حالات ہے اور کیا ہونے والا ہے تو انہوں نے اپنے مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ پاکستان زندہ آباد جب کوئٹہ آؤ ں گا تو مکمل حال احوال ہوگا میں تقریبا ً 3سال سے کوئٹہ نہیں آیا ہوں اور کراچی میں ہوں حالیہ جھل مگسی کے ضمنی الیکشن کے موقع پر بھی میں کراچی میں موجود تھا جب میں کوئٹہ آؤ گا تو سب دوستوں سے حال احوال کروگا ۔نواب ذوالفقار مگسی نے مزید بلوچی حال احوال دینے سے گریز کیا اورکہاکہ جب کوئٹہ آؤ گا تو تفصیل سے بات چیت کرونگا ۔ اس وقت موسم بھی اچھااور خوشگوار ہوگا۔